ابنا: فرانس پریس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے گذشتہ روز ایک بار پھر صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا کہ غرب اردن کے علاقے میں یہودی بستیاں تعمیر کروانے پر مبنی اپنا فیصلہ واپس لے۔ انہوں نے تاکید کی کہ صہیونی ریاست کا فیصلہ غیرقانونی اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔صہیونی ریاست نے اقوام متحدہ میں فلسطین کا درجہ بڑھانے کے خلاف انتقامی فیصلہ کرتے ہوئے مشرقی القدس اور غرب اردن کے کنارے میں 6ہزار سے زائد یہودی مکانات تعمیر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
.....
/169